بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ’’ بہتر حکمرانی ہفتہ‘‘ کی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے آج بانڈی پورہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا تاکہ عوامی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ضروری خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ دسٹرکٹ نوڈل آفیسر کوآرڈی نیشن محمد اَشرف حکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا ، جے ڈی پلاننگ اِمتیاز احمد اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے فائر سروس سٹیشن بانڈی پورہ کا دورہ کیا تاکہ فائر سروس سٹیشن بانڈی پورہ کے کام کاج اور دستیاب بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا جاسکے۔اُنہوں نے مین بازار بانڈی پورہ میں محکمہ صنعت کے ساتھ دستیاب اَراضی کا بھی دورہ کیا اور وہاں مختلف کمپارٹمنٹوں کا معائینہ کیا۔ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی آخری منزل تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ بہتر حکمرانی اور عوام کو ان کی دہلیز تک خدمات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہیں۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے شہر میں صفائی کو برقرار رکھنے او رعوامی کے فائدہ کے لئے دستیاب بنیادی ڈھانچے کا بہترین اِستعمال کرنے پر زور دیا۔










