خشک موسمی صورتحال کے بیچ 40روزہ چلہ کلان کے تیکھے تیور

سری نگر//خشک موسمی صورتحال کے باوجود ’شہنشاہَ زمستان‘ چلہ کلان نے پوری کشمیر وادی کیساتھ ساتھ لداخ خطے میں بھی آبی ذخائر کی اینٹ سے اینٹ بجاتے ہوئے جھیل ڈل سمیت کئی آبی ذخائر کے حصوںکو منجمد کردیا۔چلہ کلان کی پہلی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ سری نگرمیں رواں موسم کی سردترین رات رہی جبکہ کپوارہ،قاضی گنڈ ،گلمرگ میں بھی شبانہ درجہ حرارت منفی4ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے ریکارڈ کیاگیا،تاہم پہلگام ،پامپور اوراونتی پورہ رات کوکم سے کم درجہ حرارت منفی6ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ کشمیر میں سردترین مقامات رہے ۔اُدھر بانہال میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.2ڈگری سینٹی گریڈرہنے کے بیچ جموں خطہ بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے ۔سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سردترین مقام دراس میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی19.8ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے بیچ پورے لداخ میں شدید ترین سردی کی لہر نے مشکل ترین صورتحال پیدا کردی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیروادی میںسردیوں کا 40 دن کا شدید دور ’چلہ کلان ‘ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سخت پیغام کیساتھ شروع ہوا،کیونکہسری نگر سمیت وادی کشمیر میں بیشتر میدانی اور بالائی مقامات پر کم از کم درجہ حرارت سیزن کے سب سے کم سطح تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میںمنگل اور بدھ کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی4.2ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا،جو پیر اور منگل کی درمیانی رات درج درجہ حرارت منفی3.1ڈگری سینٹی گریڈ سے 1.1ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔خیال رہے سری نگرمیں امسال 14دسمبر کورات کاکم سے کم پارہ منفی3.6ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیا تھا،اوریوں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سری نگرمیں رواں موسم کی سردترین رات رہی ۔انہوںنے کہاکہ قاضی گنڈمیں بھی منگل اور بدھ کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی4.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا،جہاں پیر اور منگل کی درمیانی شب کم سے کم پارہ منفی3.6منگل اور بدھ کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی4.2ڈگری سینٹی گریڈدرج ہواتھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ جنوبی کشمیرمیں واقع معروف سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو پیراورمنگل کی درمیانی رات منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوںنے کہاکہ درجہ حرارت میں یکایک 1.8 ڈگری سینٹی گریڈکمی واقع ہونے سے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام میں اس موسم کی سرد ترین رات تھی۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کیعہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میںمنگل اور بدھ کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جوپیر اور منگل کی درمیانی رات منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میںمنگل اور بدھ کی درمیانی رات کم از کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ پیر اور منگل کی درمیانی رات یہاں درجہ حرارت منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اس دوران معلوم ہواکہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات اننت ناگ کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3ڈگری سینٹی گریڈ،بارہمولہ میںمنفی3.2ڈگری سینٹی گریڈ،پامپورمیںی6.0ڈگری سینٹی گریڈ،اونتی پورہ میںمنفی6.0ڈگری سینٹی گریڈاور سری نگر ایئرپورٹ پرمنفی3.2ریکارڈکیاگیا۔اُدھر بانہال میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.2ڈگری سینٹی گریڈرہنے کے بیچ جموں خطہ بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے ۔جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ، بٹوٹ 1.2، کٹرا میں 6.8، اور بھدرواہ میںڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اُدھر سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سردترین مقام دراس میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی19.8ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے بیچ پورے لداخ میں شدید ترین سردی کی لہر نے مشکل ترین صورتحال پیدا کردی ہے ۔خطہ لداخ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات شدیدسردی رہی ۔لیہہ میں رات کا کم سے کم درجہ رارت منفی11.8ڈگری سینٹی گریڈ،کارگل میں منفی11.8ڈگری سینٹی گریڈ،دراس میںمنفی19.8ڈگری سینٹی گریڈ،تھوائس میں منفی13.4ڈگری سینٹی گریڈ،بیس کیمپ میں منفی13.6ڈگری سینٹی گریڈ،اپشی میںمنفی14.3ڈگری سینٹی گریڈ،تنگسی ڈربک میںمنفی15.3ڈگری سینٹی گریڈاورنیومامیں منفی18.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔