پولیس کی منشیات مخالف مہم بڑے پیما نے پر جاری

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشہ آورمادہ برآمد

اونتی پورہ میں 4 منشیات فروشوں کیخلافPSAکے تحت مقدمہ درج

بڈگام ،اونتی پورہ//سماج سے منشیات کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق بڈگام پولیس نے وارہگام بڈگام میں گشت کے دوران پولیس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس پارٹی نے بڑی تدبیر سے اس پر قابو پالیا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے1045گرام وزنی ممنوعہ مادہ چرس (39عدد سٹکس)برآمد ہوئے۔ اس کو گرفتار کر لیا گیا۔اس کی شناخت طارق احمد ملک ولد علی محمد ملک ساکن ورگام بیرواہ کے طور ہے۔ تھانہ پولیس بیروہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 169/2022متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے اور مذید تحقیقات شروع کی۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ ملزم منشیات فروش بدنام زمانہ ہے جو سوئیہ بگ اور ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہتے ہے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔اس دوران منشیات کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے اونتی پورہ میں پولیس نے عدالت مجاز سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پی ائی ٹی این ڈی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ان کی شناخت بختاوار احمد مکرو ولد مرحوم عبدالرحیم مکرو ساکن گلزاپورہ بٹ پورہ،منظور احمدبٹ ولد مرحوم عبدالاحدبٹ ، عبدل قیوم بٹ ولد مرحوم عبدالخالق بٹ سا کنان لارکی پورہ پدگام پورہ اور طارق احمد میر ولد عبدالغنی میر دامادہ محمد احسن میر سا کن کاوانی اونتی پورہ کے طور پر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ چاروں افراد این ڈی پی ایس کے کئی مقدمات میں ملوث تھے۔متعدد ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود، ملزمین اونتی پورہ، علاقے میں مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دے رہے تھے۔اونتی پورہ علاقے کے عام لوگوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کے کردار کو سراہا۔پولیس نے کہاہے کہ لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔