لشکرملی ٹنٹوں کا معاون کار گرفتار،پستول،میگزین ،گولیاں ،آئی ای ڈی اور گولہ بارودبرآمد: پولیس
بارہمولہ//بارہمولہ پولیس نے فوج کیساتھ مل کر شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لشکر طیبہ کے ملی ٹنٹوں کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے پیر کوجاری ایک بیان میں کہاکہ ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر پولیس اور فوج کی32آرآر کی مشترکہ پارٹی نے18دسمبر کوایک کارروائی عمل میں لائی ،جسکے دوران لشکر ملی ٹنٹوں کے ایک معاون کار محمد اسحاق لون ولد بشیر احمد لون، ساکنہ نادیہال، کوعلاقہ رفیع آباد کے چکلو گائوں سے گرفتار کیاگیا۔بیان کے مطابق گرفتار شدہ کے انکشاف پر ، گاؤں چکلو کے قریبچکلو زیارت سے درج ذیل اسلحہ وگولی بارود برآمد کیاگیا۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کے قبضے سے ایک کینسٹر آئی ای ڈی، ایک پستول، ایکپستول میگزین، پستول کے18 راؤنڈ اور 8 میٹر الیکٹرک وائر برآمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)، دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں درج کی گئی ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔بیان کے مطابق اسلحے، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ بروقت گرفتاری نے بارہمولہ اوراسکے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ، سیکورٹی فورسزگاڑیوں کے قافلے کی گاڑیوں پر ٹارگٹ حملے جیسے بڑیملی ٹنٹ حملوں کو ٹالا ہے اور معصوم شہریوں کی قیمتی جانیں بچائی ہیں۔










