چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ آنے والے وزیٹروں کو بغیر کسی پریشانی کے داخلہ دینے کیلئے سواگتم کا آغاز کیا

سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج سری نگر سول سیکرٹریٹ میں سواگتم نامی آن لائن وزیٹر مینجمنٹ سسٹم کا آغاز اِنتظامی سیکرٹری کی موجودگی میں کیا تاکہ جموںاور سری نگر کے دونوں سیکرٹریوں میں وزیٹروں کی آسانی اور بغیر پریشانی داخلے کو یقینی بنایا جاسکے ۔ یہ نظام کسی شخص کو اِس قابل بنائے گا کہ وہ اَپنی جائز شکایات کے ازالے کے لئے پیشگی میٹنگ کا شیڈول بنا سکے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ نظام اِلتوأ کا شکار تھا اور ڈیجیٹل جموںوکشمیر کو آگے بڑھانے کے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے ۔ اُنہوں نے جی اے ڈی کی پوری ٹیم کو آئی ٹی ، اسٹیٹس اور پولیس محکموں کی مشاورت سے اِنتظامی نظام تیار کرنے پر ستائش کی۔اُنہوں نے وزیٹروں کے دوروں کے معیاری نتائج کو یقینی بنا کر ان کی اطمینان کی سطح کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسران پر یہ بھی زور دیا کہ وہ وقت اور وسائل کے مؤثر اِستعمال کے لئے مقررہ کردہ اَصولوں مطابق درخواست دہندگان کی درخواستوں کا جائزہ لیں۔ اُنہوں نے انہیں تاکید کی کہ وہ ان تمام وزیٹروں کو سنیں جنہیں آن لائن پاس فراہم کئے جاتے ہیں اور اس کے حوالے سے ایک مناسب طریقہ کار وضع کریں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ سیکرٹریٹ کے اندر ایسی جگہیں تلاش کریں جہاں ان وزیٹروں کو کوئی نہ کوئی آفیسر آرام سے سن سکے۔ اُنہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ورچوئل وزٹوں کو ممکن بنانے پر غور کریں تاکہ وقت اور توانائی کی بچت ہو سکے۔اِنتظامی سیکرٹری جی اے ڈی نے مینجمنٹ سسٹم کے مختلف پہلوؤں اور مقاصد پر روشنی ڈالی اور اُنہوں نے کہا کہ یہ آسان ہے اور اس سے کارکردگی میں اِضافہ ہوگا۔بتایا گیا کہ اس نظام کو فالو اپ اور تشخیص کے لئے پکارسیل گریوینس او رریپڈ اسسٹمنٹ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا ۔ مزید بتایا گیا کہ ہر درخواست دہندہ کو اس کی درخواست کی منظوری ، مسترد کرنے یا رِی شیڈ ولنگ کے بارے میں ایک ایس ایم ایس یا اِی میل الرٹ بھیجا جائے گا او راِس میں سیکرٹریٹ آنے والے تمام قسم کے وزیٹروں کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ بار بار آنے وزیٹروں، اکثر آنے والے دفاتراور احاطے کے اندر وزیٹر کے گزارے ہوئے وقت کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔وزیٹررجسٹریشن کے لئے پورٹل jandksecretariat.swagatam.gov.in پر رجسٹر کرسکتے ہیں اور منظوری کے بعد پورٹل سے یا اِی میل کے ذریعے اَپنے وزیٹر پاس حاصل کرسکتے ہیں۔ اَفسران دورے کے بہتر نتائج کے لئے درخواست کو دوبارہ شیڈول ، مسترد یا دوسرے متعلقہ اَفسر کو بھیج سکتے ہیں جیسا کہ لانچ کرنے کے وقت بتایا گیا ہے۔بعد میں چیف سیکرٹری نے جی اے دی کی کثیر لسانی ویب سائٹ کا اِفتتاح کیا جس کا اِنٹرفیس اَب ہندی اور اُردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہوگا ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جموںوکشمیر یوٹی کی پہلی سرکاری ویب سائٹ ہے جس پر انگریزی، ہندی اور اردو تینوں زبانوں میں مواد دستیاب ہے۔اِس مقصد کے لئے جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز میں مواد کا ترجمہ کرنے کے لئے ٹرانسلیشن سیل قائم کئے گئے ہیں۔آرڈروں کا ہندی میں ترجمہ 10 ؍دسمبر 2022ء تک او راُردو میں 30 ؍ نومبر 2022ء تک مکمل ہو چکا ہے۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ مستقبل کے آرڈروں کے لئے ترجمے کا وقت بتدریج گھٹا کر 24 گھنٹے کا کیاجائے گا۔چیف سیکرٹری اور تمام اِنتظامی سیکرٹریوں نے ان دونوں اقدامات کے لئے جی اے ڈی کی سراہنا کی اور آنے والے وقتوں میں ان کو بہتر بنانے کے لئے اَپنی رائے دی۔