ہندوارہ//کپواڑہ ضلع کے سوگام علاقہ میں جمعرات کی دوپہر ایک75 سالہ بزرگ شخص کو کنویں میں گرگیا جس سے بروقت کاروائی کے بعد بچا لیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھرکے مطابق 75 سالہ غلام محمد گنائی ولد عامر گنائی ساکنہ گنائی محلہ سوگام اپنے گھر کے باہرکنویں میں گر گیا۔ جیسے ہی یہ خبر پھیلی تو مقامی لوگوں اور پولیس نے اس شخص کو کنویں سے باہر نکالا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر اس شخص کو صحیح سلامت باہر نکال کر بچا لیاگیا اور علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سوگام پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے کنویں میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور کنویں میں ڈوبنے سے اسے بچا لیا۔ انہوں نے کہا مذکورہ شخص کی حالت مستحکم ہے۔










