سانبہ/ /کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے آج ضلع سانبہ کی پنچایت پلی میں سی ایس سی اِی۔ گورننس سروسز اِنڈیا لمٹیڈ منسٹری آف الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن کے اشتراک سے ایک ماڈل آنگن واڑی سینٹر ’’ بال ودھیالیہ‘‘ کا اِفتتاح کیا۔سی ایس سی اِی۔ گورننس سروسز اِنڈیا لمٹیڈ اور وزارتِ الیکٹرانکِس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی نے سماجی بہبود کے اشتراک سے ای ایس آر کے تحت اننت ناگ اور سانبہ میں دو بال ودھیالیہ( پری سکول) ایک ایک قائم کیا ہے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہارکرتے ہوئے شیتل نندا نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود نے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت دو آنگن واڑی مراکز کو اَپنا یا ہے جن کانام سی ایس ایس بال ودھیالیہ ہے، ایک اننت ناگ میں اور ایک ضلع سانبہ میں ہے۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ یہ نیا خیال ہے کہ آنگن واڑی مراکز نہ صرف غذائیت کے مراکز ہیں بلکہ بچوں کی جذباتی اور ذہنی نشو و نما کے لئے تعلیمی مراکز کے طور پر بھی تیار کئے گئے ہیں جن میں کچھ جدید خدمات جیسے سمارٹ ٹی وی، الیکسا ٹیبز ، فرنیچر ، یونیفارم بچوں کو ’بال ودھیالیہ ‘میں فراہم کئے جاتے ہیں۔‘‘شیتل نندا نے کہا کہ خصوصی اِی سی سی اِی پروگرام نصاب ’’ ننھے قدم‘‘ ان سی ایس سی بال ودھیالیہ مراکز میں زیر تعلیم بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے۔سی ایس سی بال ودھیالیہ سی ایس سی اکیڈیمی کی ایک پہل اور ٹیکنالوجی کے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک نے رورل اِنڈیا میں پری سکولوں کو قابل بنایا۔ یہ 3سے 6برس کی عمر کے بچوں کے لئے چنچل اور خوش گوار سیکھنے کو مخاطب کرتا ہے ۔ یہ پری سکول مکمل طور پر این اِی پی ۔2020 اور این سی ایف کے رہنما خطوط کے ساتھ تین درجے کی سطحوں یعنی نرسری ، ایل کے جی اور یو کے جی پر کام کرتے ہیں ۔ ہمارا نظریۂ ہر بچے کو بالخصوص رورل اِنڈیامیں محفوظ اور جامع ٹیکنالوجی سے ابتدائی بچپن کی دیکھ ریکھ اور تعلیم سے مجموعی ترقی کے لئے متاثر کرنا ہے ۔اِس موقعہ پر ڈی جی سوشل ویلفیئر جموں وویک شرما، پی او پوشن جوگندر سنگھ جسروٹیہ ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر دیپ کمار ، سی ڈی پی اور وِجے پور شاہد مغل ، سی ڈی پی او پُر منڈل فردوسہ اختراور اِی سی ایس ای۔ گورننس اِنڈیا لمٹیڈ کے شاہنواز موجود تھے۔










