Ms Shazia Amin, a social activist from Poonch with Lt Governor.

سابق وزیر ، سرپنچ پلی اور سماجی کارکن نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں/ /سابق وزیر ، سرپنچ پلی اور پونچھ کے سماجی کارکن کی قیادت میں وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔سابق وزیر سکھ نندن چودھری نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور اُنہیں سرحدی علاقوں کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سمیت عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔اِس سے قبل پلی پنچایت کے سرپنچ رندھیر شرما کی قیادت میں ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو پنچایت میں ترقیاتی اقدامات کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے کرکٹ گرائونڈ کی بحالی اور پنچایت کے لوگوں کے لئے کمیونٹی فیسلٹیشن سینٹر بنانے پر بھی بات کی۔اِسی طرح پونچھ کی ایک سماجی کارکن محترمہ شازیہ اَمین نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور بدھا اَمرناتھ کی عبادت گاہ کی ترقی ، تحصیل منڈی میں لڑکیوں کے لئے رہائشی ہوسٹل اور سڑک رابطوں کو مضبوط بنانے سے متعلق مختلف اَمور پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں ان کے تمام جائز مطالبات کے ازالے کا یقین دِلایا۔