ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے علاقائی ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپ کا جائزہ لیا

گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج پرانے پاور ہائوس کے احاطے گاندربل میں علاقائی ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپ کا دورہ کیا اور اِس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے ورکشاپ کے تمام حصوں جیسے سمبل سیکشن ، ، وائنڈنگ اور رِی وائنڈنگ سیکشن کا معائینہ کیا او رروزانہ کی بنیاد پر خراب ٹرانسفارمروں کی مرمت کی صلاحیت کے بارے میں دریافت کیا۔ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈی ڈی نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ کو اِس کے کام کاج، اَفرادی قوت ، مشینری کی دستیابی اور مرمت کی صلاحیت کے بارے میں جانکاری دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک دِن میں خراب ٹرانسفارمروں کی مرمت کی صلاحیت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ورکشاپ کی مرمت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔اُنہوں نے ایگزیکٹیو اِنجینئر پور زور دیا کہ وہ مشینری اور اَفرادی قوت سمیت اِس کی افزائش کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں اور ورکشاپ اِنچارج کو ہدایت دی کہ خراب شدہ ٹرانسفارمروں کو کم سے کم وقت میں درست کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی اِنتظامیہ ضلع میں بغیر پریشانی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے اور لوگوں کو اِس کمی کا شکار ہیں ہونا چاہیے۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی گاندربل مشتاق احمد سمنانی ،ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈی ڈی ڈویژن گاندربل اور دیگر متعلقین بھی تھے۔