صبح گہری دُھنداور کہرا،یخ بستہ ہوائیں ،دن بھر آسمان پر بادلوں کاجمائ و،سورج بھی چھپ گیا

وادی کشمیر ،وادی چناب اور خطہ پیرپنچال میں 9سے13دسمبرتک برف وباراں کاامکان :محکمہ موسمیات

سری نگر//محکمہ موسمیات کی جانب سے 9سے13دسمبرتک 2مرحلوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہونے کی پیش گوئی کے بیچ پوری کشمیر وادی میں سردی کی لہر برقرار ہے۔رات کودرجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کے بعدصبح کے وقت گہری دُھند اوریخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے لوگوںکوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔اس دوران بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے باعث جھیل ڈل کے کناروں کے منجمد ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔اُدھر سیاحتی مقام پہلگام سردترین مقام رہا جہاں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاجبکہ اسے ایک رات قبل یہاں کم سے کم پارہ منفی5.6ڈگری سینٹی گریڈدرج ہوا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق جمعرات کی صبح بھی سری نگرسمیت کشمیر کے بیشترعلاقوںمیں گہری دُھند چھائی رہی اور یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جواسے ایک رات قبل منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔متعلقہ محکمے کے ایک اہلکار نے مزید بتایاکہ قاضی گنڈ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن کے لیے درجہ حرارت معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام پہلگام سردترین مقام رہا جہاں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ اسے ایک رات قبل یہاں کم سے کم پارہ منفی5.6ڈگری سینٹی گریڈدرج ہوا تھا۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوںنے بتایا کہ گلمرگ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جواسے ایک رات قبل منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ شب منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہواجبکہ اسے پہلے ایک رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.1ڈگری سینٹی گریڈ پر رہاتھا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ایک تازہ مغربی ڈسٹربنس کے بموجب 9 دسمبر سے جموں و کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ انہوںنے کہاکہ سسٹم کے زیر اثر میدانی علاقوں اور زیریں علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق،9 دسمبرسے10دسمبرکی شام کے دوران میدانی علاقوںمیں ہلکی سے درمیانی اور اونچی جگہوں پر ہلکی سے اعتدال پسند برفباری کا امکان ہے۔انہوںنے کہاکہ مغربی ہوائوںکااثر خاص طور پر کشمیر کے شمال، شمال مغربی، وسطی حصوں اور جنوبی کشمیر میں رہے گا۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہاکہ جموں کے بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ 12 اور 13 دسمبر کی رات کو کمزور مغربی ہوائیئوں کے جموں و کشمیر سے ٹکرانے کی بھی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپوارہ، بانڈی پورہ اور گاندربل میں اس کے زیر اثر بلند مقامات پر برف باری کا امکان ہے۔ اس کے بعد 18 نومبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔