سماج کوتباہ کرنے والے منشیات فروشوں کاشکنجہ کسنے کی پولیس کی جاری مہم

سری نگر پولیس نے کیا2بھتہ خوروں کو گرفتار

سری نگر//سری نگرپولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران شہرمیں نقلی پستول وخنجر دکھاکرلوگوںکولوٹنے والے ایک گروہ کاپردہ فاش کرتے ہوئے2بھتہ خوروںکی گرفتاری عمل میں لائی ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ اس نے سری نگر ضلع کے لال بازار علاقے میں2بھتہ خوروں کونقلی پستول، خنجر اور دیگر قیمتی اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا۔ایک جاری بیان میں، پولیس نے کہا کہ جمعرات کولال بازار پولیس اسٹیشن کو ایک شکایت کنندہ سید عباس حسین ولد سید شوکت حسین ساکن باگوان پورہ لال بازار سے اطلاع ملی کہ 11اور12 اکتوبر 2022 کی درمیانی رات کوکچھ افرادنے اُسے روکا۔شکایت کنندہ کے مطابق مولوی سٹاپ لال بازار پر 2 نامعلوم افراد آلٹو کار میں سوار ہوئے اور ان میں سے ایک کے پاس پستول وخنجر تھا اور نامعلوم افراد نے شکایت کنندہ کو ڈرا دھمکا کر نالہ بل کے علاقے میں لے جا کر کچھ نقدی اور اس کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اس اطلاع کی بنیاد پر ایف آئی آر نمبر 64/2022زیرسکیشن365،391آئی پی سی اور7/25انڈین آرمزایکٹ کے تحت پولیس تھانہ لالبازارسری نگرمیں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ تیز رفتار تفتیش کے لئے ایس ڈی پی ائو حضرتبل اظہر رشید، ایس ایچ او لال بازار کی زیر نگرانی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے اس بھتہ خوری میں ملوث دونوں ملزمان کاسراغ لگانے میں کامیاب ہو گئے اور بالآخر دونوں ملزمان ارسلان منظور ڈار ولد منظور احمد ڈار اور باسط بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈارساکنان اونتہ بھون صورہ کو گرفتار کر لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پستول (بظاہر ڈمی)، خنجر، موبائل فون اور شکایت کنندہ کا دیگر قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا۔