ہندوارہ میں منعقدہ تقریب سے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کاخطاب
ہندوارہ//گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول ماگام ہندوارہ میں میں نشہ مکت ابھیان کا اہتمام کیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ ڈییفو ساگر مہمان خصوصی طور موجود رہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نذیر احمد،تحصیلدار ہندوارہ شہباز احمد ،چیف ایجوکیشن افیسر کپوارہ عبدالحمید فانی،ایس ڈی پی او فارض حسین کے علاوہ محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے افسران پروگرام موجود تھے۔ ہندوستان کو منشیات سے پاک ملک بنانے کاعہدکیا۔حاضرین نے ڈی سی کپوارہ کی نگرانی میں کسی بھی قسم کی منشیات سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کا عہد لیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ بنانے کا عہد بھی لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ ساگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اگر یہ ذمہ دار نوجوان غیر قانونی طور پر منشیات کا کاروبار کریں گے تو ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو اس بات کو سمجھنا ہوگا ۔ ان کی توجہ منشیات سے پاک بھارت کی طرف ہے۔ اس موقع پر اے ڈی سی ہندوارہ اور سی ای او فانی نے طلبہ پرزور دیا کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرے اور سرسبز رکھیں کیونکہ بہتر ماحول تازگی دیتا ہے اور دماغ کو کسی بھی قسم کی منشیات نہ لینے کی طرف مائل کرتا ہے۔انہوں نے مقررین سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر کسی نوجوان کو کسی قسم کے نشے کی عادت یالت ہے توسب سے پہلے ایسے نوجوان کو ایسی منشیات سے دور رکھیں جو صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور منشیات زندگی کو موت کی طرف لے جاتی ہے، الکحل، تمباکو، بھنگ، ہیروئن کوکین جیسی نشہ آور چیزیں موت کا باعث بنتی ہیں اور صحت پر مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔










