سری نگر//حیدر پورہ سرینگر سے نارکرہ تک دو مہینے پہلے سڑک پرمیکڈم بچھانے کیلئے ٹینڈرNIT84 نکال کر یہ کام ایک ٹھیکیدار کوالاٹ کیاگیا لیکن اُس نے ابتک کام شروع نہیں کیا ۔ جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے رابطہ کیا مگربقول لوگوںکے کوئی مثبت جواب نہ ملا جبکہ ٹھیکیدار آج کل کرکے وقت گزاری کررہا ہے ،اوریہ کہ میکڈم بچھانے کا وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے۔لوگوں نے بتایاکہ معمولی بونداباندی یابارش ہوتے ہی سڑک کیچڑ سے بھرجاتی ہے اورلوگوںکوعبورومرورمں مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے ۔صبح کے وقت جب بچے سکول گاڑیوںکا انتظار کرتے کرتے تھک جاتے ہیںاور وقت پر سکول نہیں پہنچ پاتے ہیںجس کی سڑک کی خرابی ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے دومہینے پہلے ٹینڈر نکال کرکام ایک ٹھیکیدار کوالاٹ کیالیکن متعلقہ ٹھیکیدارکاکوئی اتہ پتہ ہی نہیں۔ معلوم ہواکہ علاقہ حیدر پورہ سرینگر میں اندرونی رابطہ سڑک کی تعمیر اور میکڈم کاکام تقریباً7سالوں سے محکمہ آراینڈ بی بڈگام نے ہاتھ میں لیاتھا۔لوگوںنے کہاکہ اس سڑک کاکام کچھوے کی چال کی طرح رُک رُک کرروبہ عمل لایا گیالیکن اب اس سڑک پر تارکول ڈالنے کے کام میں بھی تاخیرکی جارہی ہے جبکہ سڑک کی حالت ہرگزرتے دن کیساتھ مزیدخستہ ہوتی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے متعلقہ انجینئروں سے اپیل کی کہ وہ ٹھیکیدارکو ٹینڈر 84پر جلد از جلد کام شروع کرنے کاپابندبناکرسڑک پرتارکول ڈالنے کویقینی بنائیں، تاکہ حیدرپورہ سے نارکرہ سڑک کی تعمیر کاکام جلد مکمل کیا جائے ،اورمقامی آبادی کوخستہ حال سڑک کی وجہ سے درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر اس سڑک پر تارکول نہ بچھایا گیاتوہم سڑک پر آکر احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عاید ہوگی۔










