سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سکاسٹ کشمیر کے نند ریشی آڈیٹوریم میں شریمد جگدگورو شار دا سروگیہ پیتھم اور ہندی کشمیر سنگم کے ’’ ایکادش سمن سماروہ ‘‘ میں شرکت کی۔ اِس موقعہ پر جگد گورو شنکر آچاریہ سوامی امر تا نند دیو تریتھ جی مہاراج پیتھا دھیشور شریمد جگد گورو شاردا سروگیہ پیتھم موجود تھے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے آرگنائزیشن اور ممتاز شخصیات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اِس کوشش نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکمت اور روحانیت کی سرزمین ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ ہمیں اِجتماعی طور پر قوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَداکرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر پریم لتا کی ’’ کشمیر اور شارداپیٹھ کا اتھہاسک اور سنسکرتک مہاتو‘‘ اورپریذیڈنٹ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر بینا بُد کی کی ’’ زندگی کو تلاشتے کنر‘‘ سمیت مختلف اشاعتیں جاری کیں۔اس موقعہ پر کشمیر میں آدی شنکراچاریہ، صوفیوں اور سنتوں کے کردار اور اثر و رسوخ اور شاردا پیٹھ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام کو بھی نشان زد کیا گیا۔ ہندی کشمیری سنگم سے ڈاکٹر بینا بُدکی اور ڈاکٹر راجہ لنگر ڈائریکٹرسروگیہ شاردا پیٹھ نے شاردا سروگیہ پیٹھ اور ہندی کشمیری سنگم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر موجود دیگر اہم شخصیات میں پدم شری وشوامورتی شاستری، ستیش چندرا چیئرمین جے کے پی ایس سی؛ محترمہ وسودھا مشراسکریٹری یو پی ایس سی ، پروفیسر نذیر اے گنائی وی سی سکاسٹ کشمیر،پروفیسر اکبر مسعودوی سی بی جی ایس بی یو، پروفیسر ایس ایس سارنگ دیوت وی سی جناردن رائے نگر راجستھان ودیا پیٹھ،پروفیسر رمیش کمار پانڈے سابق وی سی ایس ایل بی ایس نیشنل سنسکرت یونیورسٹی، ڈاکٹر کرونا ساگر ڈائریکٹر(ماڈرنائزیشن) بی پی آر اینڈ ڈی، اوم پرکاش پانڈے سپیس سائنسٹسٹ، آچاریہ رگھوناتھ داس ویدانتی جی،شری رام نارائن دویدی، مہا منتری، کاشی ودوت پریشد؛ سوامی کیشوانند بانی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل آدی شنکراچاریہ ریسرچ اینڈ اویئرنس فاؤنڈیشن نیدرلینڈ، ڈاکٹر رتناکر شرما ایچ او ڈی سرجری جی ایم سی جموں، ڈاکٹر روبی بخشی خوردی ماہر تعلیم اور سوئٹزرلینڈ سے مصنف، امریکہ سے ڈاکٹر اکھلیش شرما اور شری کاشی ودوت پریشد کے ارکان شامل تھے۔صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شہریوں نے بھی تہنیتی تقریب میں شرکت کی۔










