16اپریل تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی،17تا19اپریل بادلوں کیساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش

جموں وکشمیرمیں گرمی کی رواں لہرموسم خشک رہنے کانتیجہ

اگلے کچھ دنوں تک مجموعی طورپر موسم جوںکاتوں: محکمہ موسمیات

سری نگر//کشمیر وادی میں گزشتہ 4دنوں سے جاری گرمی کی تازہ لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے ہفتے کوپھرکہاکہ اگلے24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیرمیں مجموعی طورپرموسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔اس دوران ہفتے کوبھی پوری کشمیروادی میں دن کادرجہ حرارت اوسطاً30ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈکیاگیا جبکہ جمعے اورسنیچر کی درمیانی رات وادی میں درجہ حرارت اوسطاً10سے18ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔جموں صوبہ میں سنیچرکودن کادرجہ حرارت اوسطاً30سے33ڈگری سینٹی گریڈ درج کیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرمیں گزشتہ کئی دنوں سے موسم خشک رہنے کی وجہ سے گرمی کی نئی لہر جاری ہے ۔دن کے وقت درجہ حرارت اوسطاً30ڈگری یااسے زیادہ رہنے کی وجہ سے لوگوں کوسخت تپش کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔محکمہ موسمیات نے سنیچرکی صبح ایک بیان میں کہاکہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم بنیادی طور پر صاف تھا ۔محکمہ موسمیات نے ساتھ ہی کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بنیادی طورپرخشک ،اورر جزوی طور پر ابر آلود موسم کا امکان ہے۔تاہم متعلقہ محکمہ نے بڑے پیمانے پر بارشوںکاکوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ جموں وکشمیرمیں جاری گرمی کی نئی لہر موسم خشک رہنے اوردن کے وقت کھلتی دھوپ رہنے کانتیجہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعے اورہفتے کی درمیانی شب جموں میں درجہ حرارت23.5ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرہ میں 22.4، بٹوٹ 17.0، بانہال میں15.8 ،بھدرواہ میں17.8 ،سری نگر میں 18.2، پہلگام12.0 اور گلمرگ میں 10 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔