awam ki awaz

لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت او رسول سوسائٹی کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے انیتا گوئل کی تجاویز کو سراہا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر نے ریڈیو ٹاک شو کے اَپنے حالیہ قسط ’’ عوام کی آواز‘‘ میں جموںوکشمیر میں حکومت اور سول سوسائٹی کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے جموں کی انیتا گوئل کی تجویز کو سراہا ہے۔انیتا گوئل نے کہا کہ حکومت اور عوام کو پورے معاشرے کی بہتر ی کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیر میں خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے لوگوں کی توجہ مرکوز کرنے والے بہت سے منصوبے شروع کئے ہیں اور انہیں ان سکیموں کو مزید آگے بڑھانا چاہئے۔انیتا گوئل نے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے شروع کئے گئے ماہانہ پروگرام کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اِس طرح کا پلیٹ فارم شہریوں کی حوصلہ اَفزائی کرتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے قوم کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ریڈیو پروگرام سے لوگ مختلف شعبوں کے حوالے سے اَپنی قیمتی تجاویز کا اِظہار کرتے ہیں جس کا استعمال حکومت عوام کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی پالیسیوں کے مسودے کے لئے کر رہی ہے ۔ اِس طرح حکمرانی کے عمل کو مزید جامع اور مؤثر بنایا جارہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام الناس سے آرأ اور تجاویز لینا اَچھی بات ہے جن کے لئے حکومت کے مختلف پروگرام اور پالیسیاں ہیں۔