ہائی وولٹیج بجلی لائن کی مرمت کے دورانKPDCL کے2لائن مین زخمی

بملورہ گاندربل میں صف ماتم،بجلی کرنٹ لگنے نوجوان کی موت

گاندربل//گاندربل میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے زخمی نوجوان کی سرینگر کے ہسپتال میں موت ہو گئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق گاندربل کے علاقہ بملورہ میں منگل کے روز المناک واقعہ میں ٹرک پر ترپال ڈالنے کے دوران اوپر سے گزرنے والی بجلی کی ترسیلی لائنوں کو چھونے سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگنے سے زخمی نوجوان دوران شب میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔گاندربل کے علاقہ بملورہ کے مقام پر ٹرک میں سامان بھرنے کے بعد اس پر ترپال ڈالنے کے دوران اوپر سے گزرنے والی بجلی کی ترسیلی لائنوں کو چھونے سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا تھا جس کی شناخت 15 سالہ دانش نثار ولد نثار احمد راتھر ساکن گنگارہامہ بملورہ میں ٹرک پر ترپال ڈالنے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا جہاں سے اسے میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا۔جہاں دوران شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لاش جب آبائی گاؤں میں لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔