سری نگر//جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ایک مختصر فائرنگ کے دوران 3لشکر جنگجو مارے گئے ہیں ۔ تاہم پولیس نے فوری طور دنوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاںکے ناگہ علاقے میں فوج اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بستی کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں شروع کی ہے جس دوران علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا ہے جس میں3 لشکر ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا ،’’شوپیاں کے ناگبل علاقے میں مسلح تصادم شروع ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز علاقے میں تعینات ہیں’’۔ایک اور ٹویٹ میں پولیس نے بتایا،’’شوپیاں تصادم میں 3جنگجو مارے گئے ہیں، مارے گئے دونوں جنگجو کالعدم عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ سے وابستہ تھے۔ علاقے میں تلاش جاری ہے۔ ایک پولیس افسر نے تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں فوج اور پولیس کے اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں۔اْنہوں نے بتایا کہ علاقے میں جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے علاقے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جوں ہی سیکیورٹی فورسز مشتبہ مقام پر پہنچی تو چھپے ہوئے جنگووں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس سے مسلح تصادم شروع ہوا۔علاقے میں آخری اطلاع موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا تاہم مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت بھی فوری طورظاہر نہیں کی گئی ،۔










