جموں//جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس پنکج متھل نے عدالتی احاطے میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیت کو مزید بڑھانے کے لئے آج جموں ضلع کے جسٹس تاشی ربستان ایڈمنسٹریٹیو جج ،جسٹس سندھو شرما ،جسٹس رجنیش اوسوال ، جسٹس پونیت گپتا ، جسٹس جاوید اقبال وانی ، جسٹس ایم ایل منہاس ، جسٹس راجیش سیکھری ، سنجیو گپتا رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ آف جموںوکشمیر اور لداخ ،راجیور گپتاپرنسپل سیکرٹری چیف جسٹس، دنیش گپتا ہائی کورٹ وِنگ جموں کے جوائنٹ رجسٹرار ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا،چندن کوہلی سینئر سپر اِنٹنڈنٹ آف پولیس جموں ، سنجے شرما ایس ایس پی رورل سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر ، بار صدر اور تمام بار ممبران اور مقامی اِنتظامیہ کی موجودگی میں اکھنور میں کورٹ کمپلیکس کی نئی عمارت اور رہائشی کوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جموں سنجے پریہار نے تمام مہانوں کا اِستقبال کیا۔چیف جسٹس کو سپر اِنٹنڈنگ اِنجینئر نے نئے کورٹ کمپلیکس کے پلان لے آئوٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے کورٹ کمپلیکس کی نئی بننے والی عمارت کو مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچھ تجاویز دیں۔اِس موقعہ پر منصف جے ایم آئی سی اکھنور پر ہیمانی پریہار اور سپیشل موبائل مجسٹریٹ ٹریفک جموں عدنان سعید بھی موجود تھے۔










