مویشیوں گھریلو جانوروں میں لگنے والی گانٹھ بیماری

ہندوارہ//مویشیوں گھریلو پالتو جانوروں میں لگنے والی گانٹھ بیماری کورنا وائرس کی طرح پھیلی جارہی ہے جس پر مویشی پالنے والے افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کپوارہ ضلع کے کئی علاقوں میں اس بیماری نے کئی گھریلوں جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لیلیا ہے جس کے نتیجے میں مویشی پالنے والے افراد میں سخت تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے زیادہ تر گائے میں یہ بیماری نمودار ہورہی ہے اور ان جانوروں کے بدن سے کئی ببل نظر آرہے ہیں اور ان جانوروں کے منہ سے چھالے اور آنکھوں سیآنسو نکل کر آرہے ہیں۔ اس بیماری کو قابو میں کرنے کیلئے لوگوں نے محکمہ انیمل ہسبنڈری کے اعلی افسران ملازمین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان علاقوں میںڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کرکے اس بیماری سے پوری طرح سے جانچ کرے اور ان جانوروں کو فوری علاج شروع کرے ۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں میں ایمرجنسی وینٹری کمیپس کا بھی انعقاد کیا جائے تاکہ لوگ اپنے جانوروں کا اچھے سے علاج کرکے سکے اور اس بیماری سے جانوروں کو بچایا جاسکے۔ ادھر ککروسہ،رمحال،ماگام،شہلال ،ہارنی پورہ واری پوری، گونی پورہ کے لوگوں نے ان گاوں میں انیمل ہسبنڈری کے کمیپ لگانے کی محکمہ کے افسران سے اپیل کی تاکہ مویشوں میں لگنے والی بخاری بیماری ودیگر بیماریوں سے جانوروں کو نجات ملے سکے اور اس پر علاج کیا جاسکے ۔