سری نگر//سپر اِنٹنڈنٹ آف پولیس سیکورٹی سو ل سیکرٹریٹ سری نگر نے اننوبلر پرائیویٹ لمیٹڈ کے اِشتراک سے سول سیکرٹریٹ کے اَحاطے میںڈیفنس اور پولیس اہلکاروں کے لئے سٹریس مینجمنٹ پروگرام ( ایس ایم پی ) کا اِنعقاد کیا۔ایس ایم پی کا اِنعقاد سول سیکرٹریٹ میں ڈیوٹی کے لئے تعینات ڈیفنس اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تنائو کو کم کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پر اننوبلر پرائیویٹ لمٹیڈ کے بانی، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کے ماہر ڈیوی دیہوتا مہاجن نے ڈیوٹی کے دوران سٹریس مینجمنٹ سکلز اور تنائو سے نمٹنے کے طریقوں پر ایک فکر انگیز لیکچر دیا۔اِس موقعہ پر ایس پی سیکورٹی سول سیکرٹریٹ سری نگر نگہت اَمان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے لئے اِس قسم کے تربیتی سیشن باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں گے ۔ اُنہوں نے یہاں پولیس اہلکاروں کے لئے اِس قسم کے پروگرام کے اِنعقاد پر اننو بلر پر ائیویٹ لمیٹڈ کی بھی تعریف کی۔










