جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ کے تحت عارضی طور رہائش پذیر

کسی بھی شخص کویہاں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں:مظفرحسین بیگ

سری نگر//سابق ممبرپارلیمنٹ مظفرحسین بیگ نے غیرمقامی باشندوں کوجموں وکشمیرمیں ووٹ ڈالنے کاحق دینے سے متعلق چیف الیکٹورل افسر کے بیان کوغیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے جمعے کوواضح کیاکہ جموں وکشمیر میں 5 اگست 2019سے اطلا ق شدہ جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ کے تحت عارضی طور رہائش پذیر کسی بھی شخص کویہاں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے جمعہ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پرایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پر اس بات پر تنقید کی کہ بقول مظفربیگ ثانی الذکر نے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔سابق ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ 5 اگست 2019سے اطلا ق شدہ جموں وکشمیر تشکیل نو ایکٹ کے تحت عارضی طور رہائش پذیر کسی بھی شخص کویہاں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔انہوں کہا کہ چیف الیکٹورل افسر کے بیان سے جموں و کشمیر میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ مظفربہگ کاکہناتھاکہ مجھے لگتا ہے کہ CEO نے جموں و کشمیر میں نئے ووٹروں کے بارے میں بیان اپنے ہاتھ سے دیا ہے اور آئین کو پھاڑ دیا ہے۔مظفرحسین بیگ نے کہا کہ حکومت ہند کو اس معاملے پر واضح ہونا چاہیے۔پیر کو آل پارٹی اجلاس کے بارے میں پوچھے جانے پر، مظفربیگ نے کہا کہ اگر انہیں مدعو کیا جائے گا تو وہ اس میں شرکت کریں گے۔