80 فیصد یا اس سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ

80 فیصد یا اس سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ

پولیس اہلکاروں کے 9بچوں کے حق میں رقم کو منظوری

سری نگر //پولیس سربراہ نے یونیورسٹی سطح کے سالانہ امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کے حق میں اسکالرشپ کو منظوری دی۔تعلیمی سال 2020-21 کے دوران مختلف یونیورسٹی سطح کے سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے، ڈائریکٹر جنرل پولیس، دلباغ سنگھ نے اسکالرشپ کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے منگلوار کو پی ایچ کیو کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق ایسے پولیس اہلکاروں کے 9 بچوں کے حق میں ایک لاکھ کے لگ بھگ رقم کو منظوری ملی ہے۔حکم نامہ کے مطابق، پولیس سربراہ نے ماسٹر ڈگری کے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے چار بچوں کے حق میں فی کس12ہزار روپے کی رقم کومنظوری دی ہے۔ اسی طرح گریجویشن سطح کے امتحانات میں80 فیصد یا اس سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے5 بچوں لیے فی کس8500 روپے کی رقم کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ رقم سنٹرل پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے دوران ڈی جی پی نے پولیس اہلکاروں/ایس پی او ایس کے ایسے بچوں جنہوں نے سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے کیحق میں تقریباً1.6 کروڑ روپے کی رقم کو منظوری دی ہے۔میرٹوریس اسکالرشپ کا مقصد میرٹ کو فروغ دینا اور پولیس اہلکاروں کے وارڈز میں مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کی Meritorious اسکالرشپ اسکیموں میں 10ویں اور 12ویں /یونیورسٹیوں اور تکنیکی کورسز کی سطح کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو خصوصی انعام بھی دیئیجاتے ہیں جبکہUPSC، JKPSC، NEET، NET، CSIR وغیرہ جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے وارڈوں میں بھی انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔