محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما کا پونچھ کا دو روزہ دورہ مکمل

پونچھ//مرکزی وزیر مملکت برائے کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف نارتھ ایسٹرن ریجن بی ایل ورما نے سرحدی ضلع پونچھ میں دو روزہ دورہ مکمل کیا۔ دورے کے دوران وزیر مملکت موصوف نے سب ڈویژن سرنکوٹ میں قیام کیا اور سلسلہ وار سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کوآپریٹیو یشامدگل ، چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل تعظیم اختر، رجسٹر کوآپریٹیو شفقت اِقبال ، ضلع ترقیاتی کمشنر اِندر جیت ، ڈی ڈی سی کے ارکان ، ایس ایس پی وِنود کمار ، اقبال ، بی ڈی سی چیئرمین اور دیگر اعلیٰ اَفسران موجود تھے۔مرکزی وزیر مملکت نے پانچ ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور سرکاری اثاثوں کو عوامی اِفادیت کے لئے وقف کیا۔ اِفتتاح شدہ منصوبوں میں سرنکوٹ میں نرسنگ اور مڈ وائفری ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ کی تخمینہ لاگت 269.70 لاکھ روپے ، سحری چوانا میں میڈیکل سب سینٹر کی تخمینہ لاگت 80لاکھ روپے ، دھارا سموٹ میں 150 میٹر سپین سٹیل فٹ برج کی تخمینہ لاگت 355.72لاکھ روپے ،موری میں مڈل سکول کی عمارت کی تخمینہ لاگت 34.36 لاکھ روپے ہے ، شامل ہیں ۔اِس موقعہ پر اِپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی ترقی کی نئی راہو ں پر گامزن ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اِس دُوردراز خطے میں ترقی کی رفتار کو بڑھانے کے لئے پی آر آئیز ، ایڈمنسٹریٹیو مشینری اور دیگر ترقیاتی اِداروں کو مربوط اَنداز میں کام کرنا ہوگا تاکہ ٹھوس نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ سب کا ساتھ ،سب کا وِکاس ، سب کا وشواش اور سب کا پریاس ‘‘ یہ محض نعرہ نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک عظیم مشن ہے ۔ اِن باتوں کا اِظہار مرکزی وزیر مملکت نے فضل آباد سرنکوٹ میں ایک کمیونٹی سہولیت مرکز کا اِفتتاح کرتے ہوئے ایک عوامی اجتماع سے خطا ب کرنے کے دوران کیا ۔ یہ منصوبہ 50لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا گیا ۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسنوں اور سر پنچوں نے خطاب کیا اور علاقے کی ترقی کے لئے متعدد مطالبات پیش کئے ۔ اُنہوں نے ضلع کے لئے میڈیکل کالج ، کیندریہ ودھیالیوں کو کھولنے ، سڑکوں کے نیٹ ورک میں بہتری اور بہت سے مسائل اُٹھانے کا مطالبہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے وفود کو بغور سنا اور ان کی جانب سے پیش کردہ تمام جائز مسائل کے حل میں مرکزی حکومت کی طرف سے مثبت جواب دینے کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے مز ید کہا کہ دُور دراز علاقے میں ان کے دورے کا مقصد یہ ہے کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ان کے وزراء زمینی صورتحال کا جائزہ لیں اور عوام اور پی آر آئی سے رائے لیں تاکہ ترقیاتی اصلاحی اقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ رہائشیوں کو بنیادی سہولیات جیسے پینے کا صاف پانی ، نکاسی آب نظام، سڑکیں ، بجلی اور دیگر چیزوں کا حق حاصل ہے اور کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا عوامی رَسائی پروگرام لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کے لئے براہِ راست رابطہ کرنے کی خاطر ایک وِنڈو فراہم کرتا ہے ۔بی ایل ورما نے کہا ،’’ ہماری حکومت جموںوکشمیر میں کوآپریٹیو سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے اور وہ چاہتی ہے کہ ضلع پونچھ کی سماجی اقتصادی ترقی کو بہتر اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے ۔ اس نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اِس کے لئے بھرپور کوششیں کرے۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے قواعد ، قوانین اور پنچایتی راج اِدارے کی کامیابیوں کی مکمل معلومات کی ایک کتاب کی نقاب کشائی کی جو پی آر آئیز کو پی آر آئی کے مؤثر کام کرنے میں مدد کرے گی ۔