sports ground kupwara

کپواڑہ میں سپورٹس سٹیڈیم تعمیرہوگا

اِنتظامی کونسل نے 60کنال اَراضی امور نوجوان و کھیل کود محکمہ کو منتقل کرنے کو منظوری دی

سری نگر//اِنتظامی کونسل ( اے سی ) کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں کھیل سٹیڈیم کی تعمیر کے لئے امور نوجوان و کھیل محکمہ کو ضلع کپواڑہ کے تحصیل ولیگام کے گائوں حقانی آباد پنزوہ میں 60 کنال اراضی کو منتقل کرنے کو منظور ی دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔یہ سٹیڈیم مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ 20 پڑوسی دیہاتوں کے نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کرے گا جس سے 20,000 نوجوانوں کو مختلف شعبوں کی کھیل سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔رواںمال سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 100 لاکھ روپے کی رقم بھی مختص کئے گئے ہیں جس میں محکمہ کو50 لاکھ روپے کی رقم کاموں کو جلد اَز جلد شروع کرنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔