Dir Tourism flags off tour operators group to Gurez

ناظم سیاحت نے ٹور آپریٹروں کے گروپ کو گریز کیلئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

سری نگر//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے ٹریول آپریٹروں کے ایک گروپ کو گریز کے دورے کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ٹریول آپریٹروں کا گروپ سیاحوں کی ممکنہ بالخصوص مہم جوئی سیاحت کا موقعہ پر جائزہ لینے اور سیاحوں کے لئے تفریحی مقامات کی شناخت کے لئے وادی گریز کا دورہ کرے گا۔ناظم سیاحت نے ٹریول آپریٹروں کے گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا دورہ کشمیر کے پوشیدہ اور غیر دریافت شدہ علاقوں کی شناخت اور دریافت کرنے کی محکمہ کی کوشش کا حصہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے ہی محکمہ کم معروف مقامات کو فروغ دے رہا ہے تاکہ سیاحوں کو مختلف اِنتخاب اور مصنوعات ملیں۔اِس موقعہ پرگروپ کے اراکین نے اُمید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے انہیں کشمیر کو بالعموم اور سیاحوں کو بالخصوص گریز کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اِس موقعہ پر محکمہ کے اعلیٰ اَفسران موجود تھے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ نے حال ہی میں سیاحوں کے درمیان وادی گریز اور دیگر کم معروف مقامات کو فروغ دینے کا اقدام کیا ہے ۔ حال ہی میں ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دو روزہ گریز فیسٹول کا اہتمام کیا گیا جس میں وادی کے فن ، ثقافت ، پکوانوں اور روایت کی عکاسی کی گئی۔