بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ کچھ علاقوں سے نئے مثبت معاملات رِپورٹ آنے کے بعد ضلع میں 13کووِڈ ۔19 مائیکرو کنٹین منٹ زون( ایم سی زیڈ ) کا اعلان کیا گیا ہے ۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے میڈیا اَفراد کو ضلع میں موجود ہ کووِڈ منظر نامے کی بریفنگ دینے کے دوران کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اِس وقت 76مثبت سرگرم معاملا ت ہیں اور شفایابی کی شرح 99.5فیصد تک پہنچ گئی ہے اور اس طرضلع میں مثبت شرح 0.5فیصد سے کم ہے ۔ٹیکہ کاری مہم کے بارے میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیکہ لگانے کا عمل آسانی سے جاری ہے اور بڑے پیمانے پر نمونے لئے جارہے ہیں تاکہ کسی نئے معاملہ کا سراغ لگایا جاسکے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں سے نئے معاملات کی رِپورٹ آئی ہے اور اِنتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور اگر معاملات کی تعداد میں اِضافہ ہوا تو متعلقہ علاقوں کو مائیکرو کنٹین منٹ زون قرار دیا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کووِڈ ۔19مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) اَپنانے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں مثبت معاملات میں اضافے کو روکا جاسکے ۔ اِس کے علاوہ اَپنی حفاظت اور دوسروں کی حفاظت کے لئے نزدیکی ٹیکہ کاری مرکز میں جاکر کووِڈ حفاظتی ٹیکہ لگائیں ۔قارئین اس خبر کو فیس بک پیج اور ٹویٹر ہینڈل آف ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر بڈگام facebook.com/dicbudgam; twitter.com/dicbudgam پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔










