desh kumar nehru

دیش کمار نہرئوحرکت قلب بندہونے کے بعدانتقال

سری نگر/ /بھاجپاکی جموں وکشمیر شاخ کے ایک سینئرلیڈر دیش کمار نہرئو حرکت قلب بندہونے کے بعدانتقال کرگئے ۔سوموارکی شام بھاجپا لیڈرڈی کے نہرئو کی طبیعت آبائی گھرواقع پانزلہ رفیع آبادمیں اچانک بگڑگئی ،اوراسی بیچ بھاجپالیڈرکودل کاشدیددورہ پڑا۔ایس ایچ ائو پولیس تھانہ پانزلہ امتیازاحمد نے میڈیا کوبتایاکہ ڈی کے نہرئو کودل کادورہ پڑنے کے بعدگورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا،جہاں موجودڈاکٹروں نے بھاجپا لیڈر کو نازک حالت انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر ریفرکردیا۔انہوں نے کہاکہ رات بھرموت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعدمنگل کی صبح دیش کمار نہرئو کاانتقال ہوگیا ۔بھاجپاکی جموں وکشمیر شاخ کے صدرروہندررہنا اورجنرل سیکرٹری اشوک کول کے علاوہ پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بھی سینئرلیڈر56سالہ ڈی کے نہرئو کے انتقال پرسخت دکھ اورافسوس ظاہر کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کیساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا ۔