سری نگر/ /محکمہ مال کی اوئورہالنگ کے تحت ضلع ترقیاتی کمیشنر سری نگرنے گرمائی راجدھانی میں تعینات88پٹواریوں سمیت93ملازمین کے تبادلے عمل میں لائے اورسبھی ملازمین وپٹواریوںکوبلاتاخیر نئی جگہوں پر چاج سنبھالنے کی ہدایت بھی دی ۔جے کے این ایس کے مطابق ڈپٹی کمیشنر سری نگرمحمداعجاز(آئی اے ایس ) کی جانب سے 2،اگست2021کوجاری کردہ ایک آرڈر زیرنمبر21-DCSآف2021میں کہاگیاہے کہ عوامی مفاد کے تحت مندرجہ ذیل تبادلے وتقرریاں فوری طورپرعمل میں لائی جاتی ہیں ۔اس حکمنامے کے تحت سری نگرضلع کے مختلف پٹوارحلقوں میں تعینات 88پٹواریوں کوٹرانسفر کرکے نئی جگہوںیا نئے حلقوں میں تعینات کیاگیاہے جبکہ محکمہ مال کے دیگر 5ملازمین کوبھی موجودہ جگہوں سے تبدیل کرکے دوسری جگہوں پر بھیجاگیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرنے جاری آرڈرمیں تمام پٹواریوں اورملازمین کویہ ہدایت دی ہے کہ کوروناکی صورتحال کے پیش نظر وہ بلاکسی تاخیر کے اپنے جانشینوں کوموجودہ جگہوں کاچارج سونپ کر دوسری جگہوں پرچارج لیں ۔انہوں نے تمام ڈی ڈی ائووز اورتحصیلداروں سے کہاہے کہ وہ تبادلے وتقرریوں کی عمل آوری کے سلسلے میں 4اگست کوشام 5بجے تک تعمیلی رپورٹ ڈی سی آفس سری نگرکو پیش کریں ۔










