کیسوں میں پھر معمولی اچھال ، متاثرین میں145نئے افراد کا اضافہ

سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھائو کے بیچ جموں کشمیر میںکچھ دنوں بعد مثبت معاملات میں پھر اچھال ریکار ڈ کیا گیا۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 145نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321607تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 48جبکہ کشمیر میں 97نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 109متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہرائو آنے لگا ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک اور متاثرہ مریض کی موت ہوئی جس کے ساتھ ہی وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 4379تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھرحکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 145نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321607تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 48جبکہ کشمیر میں 97نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے ایک اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 109متاثرہ مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی فعال معاملات کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے ۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں اس وقت 13سو سے کم فعال معاملات ہے جبکہ سرینگر کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں بیس سے کم نئے معاملات درج ہوئے ہیں ۔قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔