سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کی مجموعی ترقی میں ساتھ لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جموں و کشمیر کی ترقی میں اہم حصہ دار بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس کے آئی سی سی میں مشن یوتھ جے اینڈ کے کے زیر اہتمام مشن یوتھ انیشی ایٹو پر انٹر ڈیپارٹمنٹل سنکرونائیزیشن پر منعقدہ ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیبر اینڈ ایمپلایمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور مشن یوتھ کے کرداروں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مشیر خان نے کہا کہ ہم آہنگی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جہاں ان دونوں ایجنسیوں میں مستقل ہم آہنگی ہونی چاہئیے تا کہ نوجوانوں کے اقدامات کو ایک مشنری جوش کے تحت آگے بڑھایا جائے ۔ مشیر خان نے کہا کہ نوجوانوںکو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں اور ان میں سے ایک ان کے مستقبل کے امکانات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دن بھر جاری رہنے والی ورکشاپ کے دوران بات چیت ایک طویل راستے میں مدد گار ثابت ہو گی جہاں تمان شرکاء اپنے متعلقہ علاقوں میں خصوصی ضروریات کے بارے میں معلومات فراہم کر سکیں گے ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلایمنٹ سریتا چوہان نے کہا کہ ملازمت کے حوالے سے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے تجربے اور علم کے ساتھ ہدایات کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے ۔ ایک پرذنٹیشن دیتے ہوئے سیکرٹری قبائلی امور اور سی ای او مشن یوتھ جے اینڈ کے ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے میں تنظیم کے وژن اور مشن کے بارے میں بتایا ۔ ورکشاپ میں تین سیشن تھے جس کے دوران اوپن ہاوس اور ایل اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ کے اسٹیک ہولڈرز ، ماہرین اور افسران کے ساتھ بات چیت کی گئی ۔ اس موقعہ پر ورکشاپ کے اختتامی سیشن کے دوران شرکاء اور اسٹیک ہولڈرز سے عمومی آراء اور تجاویز بھی لی گئیں ۔










