بیرونی گاڑیوں پر9فیصد ٹوکن ٹیکس لینے کامعاملہ:عدالت عالیہ کا جمو ں کشمیر سر کار کو ہدایت

جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالتوں میں2 اگست سے معمول کا کام کاج شروع

سری نگر//مرکزی کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملات میں گراوٹ کے پیش نظر ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس نے عدالتوں کے احاطے میں درخواست گزار کو اگست کی 2تاریخ سے آنے کی اجازت دی ہے۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل جاوید احمد کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ اگست مہینے کی2تاریخ سے درخواست گزار جموں کشمیر اور لداخ کی تمام عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت ہوگی۔ حکمانے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار صرف اپنے وکلا سے اْن کے کمروں میں مل سکتے ہیں۔ عدالت کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے 5 جولائی سے جموں و کشمیر اور لدا خ کے عدالتوں میں سماعت کے دوران جسمانی حاضری دوبارہ شروع کی تھی۔ جسمانی حاضری میں صرف کورونا ویکسین لے چکے لوگ ہی عدالتوں میں حاضر ہوسکتے تھے۔