جموں کشمیر میں118نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت ، کوئی تازہ موت نہیں

سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھائو کے بیچ گزشتہ چار ماہ میں پہلی بار جموںکشمیر کے تمام اضلاع میں بیس سے کم مثبت معاملات ریکارڈ کئے گئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 118نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321462تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 40جبکہ کشمیر میں 78نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقع نہیںہوئی ہے ۔ جبکہ 113متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہو گئے ہیں ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کچھ حد تک کمی دیکھنے کو ملی جبکہ اموات میں بھی ٹھہرائو آنے لگا ۔حکام کے مطابق جموں کشمیر کے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کسی بھی مریض کی موت واقع نہیںہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 4378پر ہی تھم گئی۔ ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 118نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 321462تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 40جبکہ کشمیر میں 78نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقع نہیںہوئی ہے ۔ جبکہ 113متاثرہ مریضوں کی شفایاب ہو گئے ہیں ۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں اس وقت 12سو سے کم فعال معاملات ہے جبکہ سرینگر اور جموں کو چھوڑ کر جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں دس سے کم نئے معاملات درج ہوئے ہیں ۔قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی کمی دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے لوگوں نے تھوڑی سے راحت کی سانس لی ہے ۔