Refugee leopard caught at school in Handwara

ہندوارہ میں سکول میں پناہ گزیں تیندوا پکڑلیاگیا

سرینگر //ہندوارہ میں 2دنوں سے سکول میںپناہ گزیں تیندوے کو محکمہ جنگلی حیات نے پکڑ لیاہے۔ کے این ایس کے مطابق پنزوا ہندوارہ میں ایک سکول میں2دن قبل ایک تیندوے نے پناہ لی تھی جس کے نتیجہ میں آس پاس اور مضافاتی علاقوںمیں خوف و ہراس پایاجارہاتھا اور لوگ خاص کر بچے گھروں سے باہر آنے میں خوف محسوس کررہے تھے۔ مقامی آبادی نے سکول میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع محکمہ جنگلی حیات کو دی۔ جمعہ کی دوپہر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم پنزوا پہنچ گئی اور تیندوے کو زندہ پکڑنے میں کامیاب رہی۔ محکمہ جنگلی حیات کے عہدیدار کاکہنا ہے کہ علاقہ میں تیندوے کے ہونے کی اطلاع مقامی لوگوںنے دی تھی جس کے بعد محکمہ کی ٹیم کو علاقہ کی طرف روانہ کیاگیا۔ مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ تیندوے کو پکڑنے کیلئے ہوشیاری اور احتیاط سے کام لیاگیا تاکہ کوئی زخمی نہ ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ مقامی لوگوں کی مدد سے محکمہ نے تیندوے کو بغیر کسی نقصان کے پکڑا گیا اور اسے داچھی گام پارک میں منتقل کیاجائے گا۔ اس دوران لوگوںنے تیندوے کو پکڑنے پر محکمہ جنگلی حیات کی سراہنا کرتے ہوئے راحت کی سانس لی ہے۔