Applications for Mission Youth LG "Super 75 Boys" Scholarships. Various Schemes for Students and Youth. Dr. Shahid Iqbal Chaudhry

وقف بورڈ کے لئے بورڈ آ ف گورنرس منتخب کرنے کا گورنر کواختیار

ملی ادارے کواب کی بار ترقی کی منزلوں پر لے جانے کابہتر ذریعہ /عوامی حلقے

سرینگر//وقف بورڈکے لئے بورڈ آف گورنرس کو منتخب کرنے پر عوامی حلقوں نے اطمنان کااظہار کرتے ہوئے جموںو کشمیرکےلیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیاکہ اس ملی ادارے کو ترقی کی منزلوں پرلے جانے عوامی خواہشات کے مطابق ورک کلچر کوبہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ جن اغراض مقاصدکے لئے اس ادارے کاقیام عمل میں لایاگیاتھا وہ پورے ہوسکے ۔اے پی آ ئی کے مطابق اقلیت امور کی مرکزی وزارت کی جانب سے سفارشات پیش کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر کو وقف بورڈ کے لئے بوڈ آف گورنرس منتخب کرنے کااختیار سونپ دیاہے تاکہ یہ ادار ہ ترقیاتی منصوبوں اور کارکردگی کو بہتر بناسکے ۔جموں وکشمیر میں عوامی حکومت کے گر جانے اور گونر راج جموںو کشمیر دو حصوں میںتقسیم ہونے خصوصی درجہ منسوخ ہونے اور 30اکتوبر 2019کو ری آرگنائزیشن ایکٹ کتے تحت تما م مرکزی قوانین براہی راست جموں وکشمیرپرلاگوہونے کے احکامات صادر ہونے کے بعد وقف بورڈ کآ ئین بھی منسوخ ہوا اور تب سے حکومت نے وقف بورڈ کوچلانے کے لئے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی عمل میں لائی تاہم ا سے وہ تمام اختیارت حاصل نہیں ہے کہ وہ ادارے کوترقی کی منزلوں پرلے جانے اور فیصلہ جات کرکے ادارے کے کام کاج کو مزیدبہتربناسکے ۔ائینی لوازمات پوراکرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہاکویہ اختیار دیاکہ وہ فی الحال وقف بورڈ کے لئے ورڈآف گونررس کو منتخب کرے مرکزی حکومت نے اس فیصلے پرعوامی حلقوںنے اطمنان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس میں ادارے کوترقی کے منزلوں پرلے جانے کے لئے اگرچہ یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے تاہم بورڈآف گونر س منتخب کرنے کے وقت اس بات کاخاص خیال رکھاجائے کہ بورد آف گورنر ممبر بنا جائے جواس ادارے کووقت کے چلینجوں کامقابلہ کرنے کے اہل بناسکے اور خو دبھی وہ ایماندار محنتی اور فرض شناس ہو۔عوامی حلقوں کے مطابق وقف بورڈ کے پاس اربوں روپے مالیت کی جائیداد ہے سینکڑوں کنا ل اراضی پر جموںو کشمیر میں لوگوں کے زمین بستی قبضہ جمایاہے اور اس ادارے کی جتنی بھی عمارتیں ہے وہ توڑ پھوٹ کاشکار ہوچکی ہے اور اس جائیداد کومحفوظ رکھنے اور اس سے آمدانی کے ذررائع پیداکرنے اس کی وسائل بڑھانے کی طرف اگر چہ ماضی میں کوئی توجہ نہیں دی اب امید ہے نئے بورڈ آف گورنرس کوقیام عمل میں لانے کے بعد وہ اس ادارے کوترقی کی منزلوں پرلے جانے کے لئے اپنا رول اداکرسکے ۔عوامی حلقوں نے اس بات کابھی تقاضہ کیاکہ وقف بورڈ میں اب بھی اہم عہدوں پریٹائرڈ ملازمین جمے ہوئے ہیں جو اس وقف بورڈ کیلئے جہاں سفیدہاتھی بن بیٹھے ہے وہی اس ملی ادارے کوآزادانہ طور پرترقی کی منزلوںپرلے جانے کے پروگراموں پررخنہ ڈال رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی اب یہ ادارہ لوگوں کی تواقعات پرکھرا اترنے کے لئے اپنارول ادا کر یگا ۔اور اس سلسلے میں عوام سے جوبھی تعاون درکار ہوگاا سے فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔