سرینگر //سنگھ پورہ پٹن میں قائم بیت الفلا ح یتیم خانہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں بیوائوں اور غریب لڑکیوں میں کٹس تقسیم کئے گئے ۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق یتیم خانہ کی منعقدہ تقریب میں ایس ڈی پی او پٹن سید ظفر مہدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ علاقہ کے ذی عزت شہری اور نوجوان بھی موجود تھے ۔یتیم خانہ کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر فدا قیوم کی نگرانی میں 60بیوائوں کو فوڈ کٹس فراہم کئے گئے جبکہ ضلع بھر میں غریب وسفید پوش لکڑی کی شادیوں کیلئے ہزاروں روپے کے سامان کے کٹس فراہم کئے گئے ۔اس موقعہ سید ظفر مہدی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے سماج میں اس طرح کے ذمہ دار لوگ موجود ہیں اس وقت تک ہم محفوظ ہیں کیونکہ ایک دوسرے کی معاونت کرنا بہترین اور نیک کام ہے ۔انہوں نے یتیم خانہ کے زعماء ومنتظمین کے اس کام کی سراہانا کرتے ہوئے کہا کہ اس دور پُر آشوب قابل ستائش کام انجام دے رہیں ۔انہوں نے ایثار و جذبہ کے اس کام مشاہدہ کرکے بتایا کہ وہ ہر وقت اس طرح کے کاموں میں پیش پیش رہیں گے اور کہا کہ جو کوئی بھی مجبور ہوگا تووہ بذات خود ان کی معاونت کیلئے ہمیشہ تیار ہونگے ۔اس موقعہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فدا قیوم نے بتایا کہ ادارہ ماہانہ بنیادوں پر ان بیوائوں کو اس طرح کے فوڈکٹس پہنچانے کی کوشش کررہا ہے تاہم آج کوڈ کی وجہ سے منقطع ہوئے رابطوں استوار کرنے کی غرض سے ان کو ادارہ پر ہی بلایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں ایسی لکڑیاں موجود ہیں جن غربت کی وجہ سے شادی نہیں ہوپارہی ہے اور ہم ان کی کم از کم مدد کرنے کی کوشش کرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یتیم خانہ میں اس وقت 52طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں جن کے قیام وطعام کا انتظام بھی ادارہ نے ذمہ لیاہے ۔انہوں نے کہا کہ الحمداللہ اس ادارہ نے ایسے سپوت پالے ہیں جو انجینئر نگ ،ڈاکٹر اور سماج دیگر اہم شعبوں میں اپنی نشست نکالنے میں کامیاب ہوئے ۔انہوں نے ایس ڈی پی او پٹن ،ذی عزت شہریوں اورمیڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی مصروفیات کے بیچ ہماری حوصلہ افزائی کی ۔










