سرینگر//سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ میں اس وقت دوڈاکٹروں سمیت چار سرکاری ملازمین زخمی ہوئے جب مہاراشٹر سے آ ئے ہوئے سیاحوں کی ایک گروپ نے انہیں کروناوائرس منفی سٹفکیٹ بغیر ٹیسٹ کے فراہم کرنے کوکہا تاہم ڈاکٹروں کے انکار کے بعد سیاحوں کے گروپ نے ان پرحملہ کیاپولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔اے پی آئی کے مطابق مہاراشٹر سے آ ئے ہوے سیاحوں کے گروپ نے اس وقت قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ میں تعینات دوڈاکٹروں اور دواساتذہ کوزخمی کردیاجب سیاحوں کی ایک گروپ جن کی تعداد نو کے قریب بتائی جاتی ہے اسپتال میں داخل ہوئے اور ڈاکٹروں سے کروناوائرس منفی سٹفکیٹ اجراء کرنے کاتقاضہ کیا۔ڈاکٹروں اور دوسرے ملازمین نے سیاحوں کواس بات سے آگاہ کیاکہ قوائدوضوابط کے مطابق ان کاٹیسٹ کیاجائیگا اور رپورٹ کے مطابق ہی انہیں سٹفکیٹ اجراء کی جاسکتی ہے ۔مہاراشٹرسے آ ئے ہوئے سیاحوں نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں تعینات ڈاکٹرایاض احمداور ڈاکٹرطاہراحمدکے علاوہ دو ہیلتھ ورکروں عاقب احمداور عرفان احمد جو کروناوائرس کے ڈیوٹی پرتعینات کئے ہے وہ زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سیاحوں کے گروپ نے ڈاکٹروں اور مزیددوسرکار ملازمین پرحملہ کیاہے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔










