لفٹینٹ گورنرکو ڈاکٹر سہیل رسول میر کی تصنیف کردہ کتاب پیش کی گئی

لفٹینٹ گورنرکو ڈاکٹر سہیل رسول میر کی تصنیف کردہ کتاب پیش کی گئی

جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا کو آج لوک بھون میں ہیریٹیج اینڈ کلچرل سوشیالوجسٹ ڈاکٹر سہیل رسول میر کی تصنیف کردہ ایک کتاب بعنوان ’’ Voices Across the Pir Panjal : An Ethnographic Study of a Pahari Tribe ‘‘ پیش کی گئی ۔ یہ کتاب پہاڑی کمیونٹی ، ان کی سماجی تنظیم ، شناخت اور ان کے سامنے آنے والے مختلف چیلنجز کی گہری تفہیم فراہم کرتی ہے ۔ یہ سماجی اور بشریاتی مباحث کے ذریعے قبیلے کی ایک جامع اور متوازن تفہیم بھی پیش کرتی ہے ۔