جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رُکن قانون ساز اسمبلی اننت ناگ اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کانگریس کے سینئر رہنماکو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عوامی خدمت میں ان کے طویل اورنمایاں کیریئر اور جموں و کشمیر کے لوگوںکی فلاح و بہبود کے لئے ان کی گرانقدر خدمات کو یاد کیا۔پیرزادہ محمد سعید جن کی عمر 73 برس تھی، مختصر علالت کے بعد جمعرات کی شام اِنتقال کر گئے۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار کنبے، دوستوں اورلواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کااِظہار کیا۔ اُنہوں نے دُعا کی کہ اللہ سبحان و تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون اور جنت میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت وصبر کے لئے بھی دُعا کی۔
جاوید رانا نے جموں و کشمیر میں مضبوط ، متحد اور بااختیار ایس ٹی /ایس سی /او بی سی سیل قائم کرنے پر زور دیا
لفٹینٹ گورنرکو ڈاکٹر سہیل رسول میر کی تصنیف کردہ کتاب پیش کی گئی
میر سیف اللہ نے بخشی اسٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹ پریمیئر لیگ سیزن 12 ونٹر ایڈیشن کا افتتاح کیا
لیفٹیننٹ گورنر بابانے غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کی دسویں ایگزیکٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پیرزادہ محمد سعید کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت
سکینہ اِیتو نے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستاتی میڈیکل طلبأ کی حفاظت اور
سپیکر کا کانگریس کے سینئر رہنما پیرزادہ محمد سعید کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت
چیف جسٹس نے آئین کی دیرپا طاقت اوراہمیت کو اُجاگر کیا
علی محمد ساگرکا پیرزادہ محمد سعید کے اِنتقال پر اِظہار ِ تعزیت
بڑھتے ہوئے جرائم اور ہماری اجتماعی ذمہ داری










