میر سیف اللہ نے بخشی اسٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹ پریمیئر لیگ سیزن 12 ونٹر ایڈیشن کا افتتاح کیا

میر سیف اللہ نے بخشی اسٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹ پریمیئر لیگ سیزن 12 ونٹر ایڈیشن کا افتتاح کیا

سرینگر//وزیر برائے منصوبہ بندی ، نگرانی و ترقی ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، کلچر اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگز نے آج سرینگر کے مشہور بخشی اسٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹ پریمیئر لیگ سیزن 12 ونٹر ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے زیر منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں اور کھیلوں کے شائقین نے شرکت کی ۔ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سیکرٹری تنزل مختیار بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کشمیر نیوز سروس کی تعریف کی کہ انہوں نے ڈیپارٹمنٹ پریمیئر لیگ کو منظم کرنے کی یہ اچھی پہل کی اور مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتیں دکھانے کا ایک بامعنی پلیٹ فارم فراہم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں صرف مقابلوں تک محدود نہیں رہتیں بلکہ لوگوں کو اکٹھا کرتی ہیں ، ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں اور صحت مند و متحرک طرز زندگی کو فروغ دیتی ہیں ۔ سیکرٹری جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی بطور مہمان خسوصی موجودگی جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ادارہ جاتی تعاون کی اہمیت کو مزید ظاہر کرتی ہے ۔ بخشی اسٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹ پریمیئر لیگ سیزن 12 کے سرمائی ایڈیشن کا افتتاح سرکاری ملازمین میں کھیلوں کے کلچر کو مضبوط کرنے اور صحت مند ، زیادہ فعال اور مربوط معاشرے کو فروغ دینے میں کھیلوں کے کردار کو تقویت دینے کی جانب ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے ۔