الیکشن کی آمد کے پیش نظر ملازمین پر عنایتیں

الیکشن کی آمد کے پیش نظر ملازمین پر عنایتیں

نئی دہلی/ ایجنسیز // ملک میں انتخابی موسم کی آمد آمد ہے اور ایسے میں حکومت کی جانب سے ملازمین کو راحت دینے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سات ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے عین قبل ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ائمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے صارفین کے کھاتوں میں اقل ترین بیلنس کی لازمی شرح کو 25 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کردیا ہے ۔ اس طرح صارفین اب 90 فیصد تک اپنی رقومات پی ایف اکاؤنٹ سے نکال سکتے ہیں۔ یہ سہولت 55 سال عم تک کے افراد کیلئے رہے گی ۔ پہلے یہ حد 75 فیصد رقم نکالنے تک محدود تھی ۔ کہا گیا ہے کہ سبکدوشی کے وقت 100 فیصد رقومات نکالنے کی اہلیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ سنٹرل بوورڈ آف ٹرسٹیز کا ایک اجلاس آج منعقد ہوا تھا جس میں جس میں ای پی ایف او کی جانب سے ملازمت سے محرومی پر ای پی ایف سے دستبرداری کی مدت کو 12 ماہ سے گھٹا کر محض 2 ماہ کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ ای پی ایف او کی جانب سے ملازمین کیلئے منظم دستبرداری منصوبہ اور ریٹائرمنٹ پر ای پی ایف دستبرداری کے طریقہ کار کو بھی منظوری دی ہے ۔