واشنگٹن/یو این آئی// امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی کامیابی کے بعد ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کو 445 ملین ڈالرز سے زائد کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کو انتخابی مہم کیلئے 40 بڑے عطیہ دہندگان سے مجموعی طور پر 2.4 ارب ڈالرز موصول ہوئے جن میں تقریباً 445 ملین ڈالرز ایلون مسک کی جانب سے دیے گئے تھے۔ایلون مسک نے ٹیکساس میں ریپبلکن اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کی انتخابی مہم میں تقریباً 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی تاہم ڈیموکریٹک امیدوار جیمز ٹیلاریکو نے انہیں شکست دے دی، اسے ایلون مسک کی وسط مدتی انتخابی مہم کی سب سے بڑی انفرادی سرمایہ کاری قرار دیا گیا تھا۔










