سری نگر// سیکرٹری سماجی بہبود ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائیفوڈے نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں محکمہ سماجی بہبود کشمیر ڈویژن کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سماجی بہبود کشمیر، ڈائریکٹر پلاننگ محکمہ سماجی بہبود، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ سماجی بہبود، ڈِپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر کشمیر اور کشمیر ڈویژن کے تمام ضلعی سماجی بہبود اَفسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شروعات میں سیکرٹری نے شر کأ کا خیرمقدم کیا۔ اِس کے بعد ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی گئی جس میں محکمہ کی مختلف سکیموں اور پروگراموں پر عمل درآمد کی موجودہ صورتحال ، ان کی عمل آوری ، پیش رفت اور مجموعی کام کاج سے متعلق اہم مسائل کو اُجاگر کیا گیا۔دورانِ میٹنگ مختلف فلاحی سکیموں کی طبعی و مالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اِس موقعہ پرسکیموںکی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے ، مستحق افراد تک بروقت فوائد پہنچانے، عمل آوری میں حائل رُکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور محکمہ جاتی پروگراموں کی ہموار تکمیل میں رُکاوٹ بننے والے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوائفوڈے نے دستیاب فنڈز کے بروقت اور دانشمندانہ اِستعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام مقررہ طبعی و مالی اہداف طے شدہ مدت کے اندر حاصل کئے جائیں۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ فنڈز کا مؤثر اِستعمال اور منظور شدہ رہنما خطوط کے عین مطابق کیا جانا چاہیے ۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ اَخراجات یا سکیموںپر عمل درآمد کی پیش رفت میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ دستیاب وسائل کا بہترین اِستعمال ممکن ہو سکے۔اُنہوں نے فلاحی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد اور مقرر اہداف کو طے شدہ مدت کے اندر حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹوریٹ، ضلعی دفاتر اور محکمہ کے متعلقہ شعبوں کے درمیان قریبی تال میل اور ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ محکمہ کی مختلف فلاحی سکیموں کے بارے میں عوامی بیداری اور رَسائی کی سرگرمیوںکو تیز کریں بالخصوص بنیادی سطح پر ان سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا تاکہ تمام اہل مستحقین سکیموں کے فوائد، اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے پوری طرح واقف ہو سکیں۔ اُنہوں نے فیلڈ عملے اور دستیاب دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے معلومات کی فعال اور وسیع تر تشہیر کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کوئی بھی مستحق فرد محض بیداری نہ ہونے کی وجہ سے ان فوائد سے محروم نہ رہ جائے۔اُنہوں نے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، ہر سطح پر جوابدہی کویقینی بنانے اور زیرِ اِلتوا ٔ مسائل پر فوری کارروائی کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ مختلف فلاحی سکیموں کے فوائد بروقت اور بغیر کسی دشواری کے حقیقی مستحقین تک پہنچ سکیں۔ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوائفوڈے نے تمام متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ میٹنگ میں زیر بحث لائے گئے معاملات پر باقاعدگی سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے اور کشمیر ڈویژن میں فلاحی سکیموں کی فراہمی اور عمل درآمد کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری اَقدامات کئے جائیں۔اَفسرا ن کو ہدایت دی گئی کہ وہ لگن، جوابدہی اور باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ فلاحی پروگراموں کی مؤثر عمل آوری،طبعی و مالی اہداف کی بروقت تکمیل اور مستحق اَفراد تک فلاحی خدمات کی شفاف فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
کشمیر سے کینار کماری تک ملک کی ترقی کچھ عناصر کو راس نہیں آتی
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین کے انتخابات کی راہ ہموار
انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنا سرکاری معاملہ نہیں: دہلی ہائی کورٹ
ای 100 : گاڑیوں کو ایندھن کی فراہمی کیسے ہو گی؟ سپریم کورٹ
دو پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ کو راحت
دہلی کی ریس کورس مسجد میں نماز نہیں پڑھی جائے گی
آئی پی ایس افسران کا نیا بیچ پروبیشن سے قبل وزارتِ داخلہ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا
کینسر کے خلاف 543 ادویات کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آ رپی) میں نمایاں کمی، اطلاق 9 نومبر سے ہوگا
لفٹینٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن میں سکیورٹی صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی
موسمی تبدیلی : کشمیر میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران برفباری میں 30 فیصد سے زائد کمی










