نائب وزیر اعلیٰ نے اودھمپور میں جاری سڑک اور پُل کے منصوبوں کا معائنہ کیا ، بروقت تکمیل کی ہدایت

نائب وزیر اعلیٰ نے اودھمپور میں جاری سڑک اور پُل کے منصوبوں کا معائنہ کیا ، بروقت تکمیل کی ہدایت

اودھمپور//نائب وزیر اعلیی مسٹر سریندر چودھری نے ضلع اودھمپور کا دورہ کیا اور نابارڈ کے تحت جکھانی ناکہ پوائینٹ سے لوؤر بالی تک پی ڈبلیو ڈی سڑک پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے دریائے توی پر 165 میٹر طویل اسٹیل گرڈر ڈبل لین موٹر ایبل پُل کی تعمیراتی سائٹ کا بھی معائینہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی چناب زون بٹوت اشوک کمار کھوکھر ، سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی سرکل اودھمپور ، رام بن ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے ۔ سڑک کے منصوبے کے معائنے کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کام کی سست رفتار پر تشویش کا اظہار کیا اور عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور 20 دسمبر 2026 تک کام مکمل کروائیں ۔ انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کے نفاز کی قریبی نگرانی کریں اور معیار کا سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول شاردا کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تدریسی عملے کے حاضری رجسٹر کا معائنہ کیا اور اساتذہ کی منظور شدہ تعداد اور دستیاب بنیادی ڈھانچے کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے بات چیت کی اور انہیں سخت محنت اور اپنے اہداف کو حاصل کرنے پر زور دیا ۔ بعد ازاں نائب وزیر اعلیٰ نے شاردا ماتا مندر کا دورہ کیا اور مندر میں پوجا کی ۔ جہاں انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے امن ، خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے پرارتھنا کی ۔ دورے کے دوران مسٹر چودھری نے دریائے توی پر 155 میٹر طویل اسٹیل گرڈر ڈبل لین موٹر ایبل سلمائی پُل کی تعمیراتی سائٹ کا بھی معائنہ کیا جو اودھمپور ۔ گھورڈی سڑک پر نابارڈ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیہلڈ وزٹس کا بنیادی مقصد ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا زمینی جائیزہ لینا اور عوامی شکایات کا جائیزہ لینا ہے ۔