نئی دہلی/یو این آئی// سی بی آئی نے کینرا بینک کی ممبئی شاخ کی شکایت پر ایم/ایس آئی ایل اینڈ ایف ایس انرجی ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، منیجنگ ڈائرکٹروں، نامعلوم سرکاری ملازمین و نجی افراد کے خلاف مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی کے علاوہ انسدادِ بدعنوانی قانون کے تحت 212.34 کروڑ روپے کی بینک دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ۔آج ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس جرم کے سبب شکایت کنندہ کینرا بینک کے باندرہ سرکل آفس کو مبینہ طور پر مالی نقصان پہنچا ہے ۔ الزام ہے کہ منیجنگ ڈائرکٹروں سنیل وادھوا ، انوپ سیٹھ، ہریسنکرن، رمیش چندر باوا، ارون کمار ساہا اور دیگر ملزمان نے مجرمانہ سازش کے تحت اُس وقت کے سنڈیکیٹ بینک (اب کینرا بینک) کی ایل سی بی شاخ ، ممبئی سے 100 کروڑ روپے کا ٹرم لون اور لندن شاخ سے 5 کروڑ امریکی ڈالر حاصل کیے ۔ کمپنی نے بینک کی رقم کا غلط استعمال کرکے اس سے دھوکہ دہی کی۔










