بزرگ کشمیر ی مسافر اور ڈھابے کا ملازم زخمی، گاڑی کو بھی نقصان
معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں / آئی جی کرنال
سرینگر / این این بی // ہریانہ کے کرنال علاقے میں دوران شب اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب سرینگر جانے والی ایک بس پر پتھراو ¿ کے نتیجے میں مسافر اور ڈھابے کا ملازم زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچ گیا ۔ ادھر واقعہ کے بعد ہریانہ پولیس نے حرکت میں آکر دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ نیشنل نیوز بیورو ( این این بی ) کے مطابق ہریانہ کے ضلع کرنال میں سنیچروار اور اتوار کی درمیانی شب ایک تنازعہ اس وقت پرتشدد شکل اختیار کر گیا جب پر دو نوجوانوں نے دہلی سے سری نگر جانے والی ایک بس پر پتھراو ¿ کیا، جس کے نتیجے میں ایک مسافر اور ڈھابے کا ایک ملازم زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچروار کی رات تقریباً 11 بجکر 30 منٹ پر کرنال میں واقع ڈیوائن اسٹار ڈھابے کی پارکنگ میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر جانے والی بس دہلی سے سفر کرتے ہوئے ڈھابے کی پارکنگ میں رکی تھی۔ اسی دوران ضلع کروکشیتر کے گاو ¿ں یونی پور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ایک کار میں وہاں پہنچے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس، کرنال رینج، اشون شینوی کے مطابق، دونوں نوجوانوں نے اپنی گاڑی کو پیچھے کرنے اور آگے بڑھانے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر بس کو ٹکر مار دی، جس کے بعد بس میں سوار افراد اور نوجوانوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی، جس میں بس کے بعض مسافر اور ڈھابے کے ملازمین بھی شامل ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق، جھگڑے کے دوران دونوں نوجوانوں نے مبینہ طور پر بس پر پتھراو ¿ کیا، جس سے گاڑی کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اندر موجود نشستوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں ایک مسافر اور ڈھابے کا ایک ملازم زخمی ہو گئے۔ تاہم، زخمیوں کی شناخت اور ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد بس رات تقریباً ڈیڑھ بجے اپنی منزل سری نگر کی جانب روانہ ہو گئی۔ دوسری جانب، پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لیا اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واقعے پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ ہریانہ حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپنے سرکاری ایکس اکاو ¿نٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ان کے دفتر نے اس معاملے کو ہریانہ حکومت کے سامنے رکھا ہے، جہاں سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قانون کے مطابق فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اشون شینوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن و ہم آہنگی کو برقرار رکھیں۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوو ¿ں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ جھگڑے کی اصل وجوہات اور پتھراو ¿ میں ملوث افراد کی ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔










