وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا سابق وزیر ایس ہر بنس سنگھ کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت

سری نگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سابق وزیر ایس ہربنس سنگھ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جو پیر کی صبح جموں کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں 84برس کی عمر میں اِنتقال کر گئے۔وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر کے لئے ان کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے اُن کے اِنتقال کو خطے کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔اُنہوں نے سوگوار کنبے سے دلی تعزیت کا اِظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دُعا کی۔ایس ہربنس سنگھ نے 1996 ء سے 2002 ء تک سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت میں کابینہ وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی دیں۔