سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے’ عالمی یوم سیاحت ‘ کے موقعہ پر ملک اور دُنیا بھر کے سیاحوں کو جموں و کشمیر آنے اور یہاں کے لازول خوبصورتی، متنوع پُر کشش مقامات اور بے مثال مہمان نوازی سے لطف انداز ہونے کی پُر خلوص دعوت دِی ۔اُنہوںنے کہا کہ صاف ستھری پہاڑی چوٹیوں اور پُرسکون جھیلوں سے لے کر سرسبز و شاداب وادیوں تک جموںو کشمیر سیاحوں کے لئے بے مثال تجربات پیش کرتارہتا ہے ۔اُنہوں مہم جوئی کھیلوں، تفریحی مقامات، پلگرمیج سرکٹس، میٹنگز، انسینٹوز، کانفرنسیں اور نمائشوں (ایم آئی سی اِی)، ڈیسٹینیشن ویڈنگز، ان دریافت شدہ ٹریکس اور فلم شوٹنگ کے مقامات کے لئے جموں و کشمیر کی صلاحیت کو اُجاگر کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزیدمضبوبنانے اور اس شعبے کی دیرپا ترقی کے لئے ایک سازگار ماحول پیداکرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ توجہ ذِمہ داراور دیرپا ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے جبکہ اِس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مقامی کمیٹیاںاور نوجوان جموں و کشمیر کے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کا مرکز بنے رہیں۔اُنہوں نے خطے میں سیاحت کے مواقع کو وسعت دیتے ہوئے جموں و کشمیر کی شاندار ثقافتی روایات اور قدرتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیر اعلیٰ نے سیاحوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہوئے ملک اور دُنیا بھر کے لوگوںسے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے، یہاں کی مہمان نوازی کا تجربہ کرنے اور اس خطے میں قیمتی یادیں بنانے کی اپیل کی۔










