ایچ ایل جی (HLG) نے این ای پی 2020 (NEP 2020) پر ایک کتاب جاری کی۔

ایچ ایل جی (HLG) نے این ای پی 2020 (NEP 2020) پر ایک کتاب جاری کی۔

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آج پروفیسر (ڈاکٹر) راج شری دھر کی تصنیف کردہ کتاب’’ این اِی پی ۔2020: اے پیک اِنٹو اینشنٹ اِنڈین ایجوکیشن‘‘ کا اِجرأ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مصنفہ اور’ تریلوکی راج فاؤنڈیشن ‘کی پوری ٹیم کومُبارک باد پیش کی اور اُن کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔یہ کتاب ’تریلوکی راج فاؤنڈیشن ‘کے علمی اقدامات کا ایک حصہ ہے جن کا مقصد ہندوستانی علمی نظاموں کو فروغ دینا ہے۔ یہ قدیم ہندوستان کی شاندار تعلیم ورثت کا جائزہ لیتی ہے اور قومی تعلیمی پالیسی (این اِی پی) 2020 کے تبدیلی ویژن سے اس کی مطابقت کا احاطہ کرتی ہے جس میںہمہ جہت تعلیم، کثیر الشعبہ جاتی تعلیم، تجرباتی تعلیم، تنقیدی سوچ، اَقدار پر مبنی تعلیم، تحقیق و اِختراع اور مختلف علمی شعبوں کا انضمام شامل ہے۔اِس موقعہ پرجن شخصیات نے شرکت کی ان میں بانی و ڈائریکٹر ’تریلوکی راج فائونڈیشن ڈاکٹر منورما بخشی، کو۔فائونڈر و ڈائریکٹر ’تریلوکی راج فائونڈیشن ‘ اِنجینئر پتنجلی دھر،پروفیسر و صدر شعبہ جنرل شعبہ میڈیسن این آئی ایم ایس جے پور ڈاکٹر راجندر دھراورکلینیکل پیتھا لوجسٹ اشوک دھر شامل تھے۔