آوٹ سورسنگ نظام ختم کرنے کا مطالبہ
سرینگر// یو این ایس / ووکیشنل ٹرینرز نے سری نگر میں ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز بھی پ ±رامن احتجاج جاری رکھتے ہوئے ووکیشنل تعلیم میں آو ¿ٹ سورسنگ نظام ختم کرنے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹرز کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔احتجاج میں شامل ووکیشنل ٹرینرز نے کہا کہ ان کے مطالبات کے حوالے سے متعلقہ اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹرز پہلے ہی سفارشات پیش کرچکے ہیں، تاہم ان سفارشات پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے میں فوری مداخلت کرکے ان کے مسائل کا حل نکالا جائے۔مظاہرین نے سروس شرائط میں بہتری اور ووکیشنل تعلیم سے وابستہ ٹرینرز کے لیے باقاعدہ ملازمت پالیسی وضع کرنے کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ انہیں ملازمت میں استحکام اور تحفظ حاصل ہوسکے۔احتجاج کرنے والے ٹرینرز فلوریکلچر پارک، شیرِ کشمیر پارک کے قریب جمع ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ووکیشنل تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو طویل عرصے سے مختلف مسائل کا سامنا ہے اور آو ¿ٹ سورسنگ نظام کے باعث ان کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹرز کی سفارشات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان پر عملدرآمد کرکے ووکیشنل ٹرینرز کے مسائل حل کیے جائیں۔مظاہرین نے منتخب نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقین سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے مطالبات کو مناسب فورمز پر اٹھائیں اور ان کی آواز حکومت تک پہنچانے میں تعاون کریں۔ووکیشنل ٹرینرز کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کی مداخلت سے اس معاملے کو حل کیا جاسکتا ہے، جس سے سینکڑوں ووکیشنل ٹرینرز اور ان کے اہل خانہ کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔










